98

عمران خان کا نیا پاکستان ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ٗ بلاول

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت تک چھین رہے ہیں، حکومتی معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔ ہفتہ کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی۔

مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا، معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، عالمی مارکیٹ میں تیل 148ڈالر فی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بھائیں، حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا، عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرنے والے غریب سے جینے کا حق تک چھین رہے ہیں۔

جی ڈی پیگروتھ چار فیصد اور مہنگائی کی شرح 14فیصد تک جانے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت تک چھین رہے ہیں۔