93

ڈیم بنانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم بنانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ہونے والی آبی کانفرنس کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پانی انتہائی قیمتی چیز بن گئی ہے، کئی دہائیوں تک ہم نے اس اہم ترین چیز کو نظر انداز کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ واپڈا اہم ادارہ ہے مگر ڈیم بنانا صرف اس کا کام نہیں، ڈیم بنانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، واپڈا کو ٹھیکے دینے کا اختیار دے کر کِک بیکس (رشوت) کا جواز پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ اس موقع پر مقررین کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔