82

غربت خاتمے کیلئے چین سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، چین سے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پیر کو چینی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی وزیراعظم آفس آمد ہوئی، وزیراعظم عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔پانچ رکنی چینی وفد میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران اور چینی سفارتخانے کے حکام شامل تھے، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک کا باہمی روابط مزید مستحکم اور فعال بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ چینی وفد نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی۔