97

میڈیا اورویب سائٹس اشتہارات پر بھی ٹیکس عائد

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکو مت نے مالی سال 2018-19 ٗ کے بجٹ میں بعض نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ٗجس کے تحت نئے شعبو ں کو سیلزٹیکس میں شامل کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

ان میں الیکٹر ک بل بورڈ ٗ ای میڈیا ٗ پرنٹنگ ٗ واٹر سپلائی اور دیگر تعمیراتی کاموں کے علاوہ ویب بیسڈ اشتہارات شامل ہیں فنانس بل کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے جاری مالی سال کے لیے مختلف شعبوں میں ٹیکسوں نفاذ سے بچنے والے امور پر بھی ٹیکس نافذ کردیاہے جن کا اطلاق یکم نومبر2018ء سے ہوگا،صوبائی حکومت فنانس بل کے مطابق بل بورڈز کے ساتھ الیکٹرانک بل بورڈز پر بھی ٹیکس لگا دیاگیاہے۔

اشتہارات کی کیٹگری میں الیکٹرانک میڈیا اورویب سائٹس پر دیئے جانے والے اشتہارات پر بھی ٹیکسوں کا نفاذ کردیاہے،عمارات کی تعمیر کرنے والے کنٹریکٹرز کے ساتھ پانی کی فراہمی ،گیس فراہمی اور سینیٹری ورکس ٹھیکوں پر بھی ٹیکس نافذ کرنے کے ساتھ سڑکوں اورپلوں،الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بشمول ائیر کنڈیشننگ،باغبانی اورکثیرالشعبہ جاتی امور پربھی ٹیکس نافذ ہوں گے۔
اسی طرح ،پورٹس آپریٹرز،ائیرپورٹس گراؤنڈ سروس فراہم کرنے والوں اور ٹرمینل آپریٹرزبھی ٹیکس نیٹ میں آگئے ہیں،ٹیکسٹ بک بورڈ سے منسلک پرنٹنگ پریسوں پر بھی ٹیکس لگا دیاہے ٹیکسٹ بک بورڈ کے پرنٹرز ٹیکس کی ادائیگی میں تا مل برتتے رہے ہیں کیو نکہ وہ پہلے ہی ایف بی آر کو ٹیکس دے رہے ہیں ۔