61

سیکر ٹریٹ ملازمین کی مطالبات حل کیلئے ڈیڈ لائن

پشاور۔سیکر ٹر یٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سول سیکر ٹر یٹ کے لان میں احتجاجی مظاہرہ کیا خیبر پختونخوا سیکر ٹریٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کونسل کے چییئرمین سید حبیب اللہ ٗصدر شاہ بخت ٗطارق رحمان ٗ جابر حسین بنگش ٗ طارق حسین ٗشاہ جہان نے کہا ہے کہ پراجیکٹ ملازمین کو کسی صور ت سیکر ٹر یٹ میں ضم ہونے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایگزیکٹیو الاؤنس بلا تفریق سیکر ٹر یٹ کو دیا جائے ٗپی ایم ایس کوٹہ پانچ فیصد سیکر ٹر یٹ سپرنٹنڈنٹ اور پی ایز کے لئے مختص کیا جائے ٗدفتری سے جونیئر کلرک کی اسامی پر ترقی کے لئے تعلیمی قابلیت میٹر ک کو بر قرار رکھا جائے ٗدفتری اوقات کارصبح8 سے 4 بجے تک کئے جائیں ریگی ماڈل ٹاؤن میں جرمانے کی رقم معاف کی جائے ۔

کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ صو بائی حکو مت نے ان مطالبات کے حل کے لئے وزیر خزانہ کی سر براہی میں ایک کمیٹی قا ئم کر رکھی ہے اس حوالے سے سیکر ٹری ایڈمنسٹریشن اور سٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہما رے مزاکرا ت ہوئے جس میں ہمارے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر 25 اکتوبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سیکر ٹر یٹ میں دھرنا دیں گے ۔