پشاور۔تھانہ انقلاب کے علاقے سوڑیزئی پایان میں دیوار کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی اور دوطرفہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے انقلاب پولیس کے مطابق پیر کے روز سوڑیزئی پایان میں دو فریقین کے مابین دیوار کے تنازعہ پر فائرنگ تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں فریق اول سے 35 سالہ انعام اللہ ولد ریدی گل اور فریق دوئم سے 25 سالہ جمیل ولد قمر گل لگ کر جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق فریق اول سے مسماۃ حسن بصری بیوہ ریدی گل کی مدعیت میں نسیم گل اور بلال پسران قمر گل کیخلاف جبکہ فریق دوئم سے مسماۃ یاسمین زوجہ قمر گل کی رپورٹ پر ملزمان انعام اللہ ولد ریدی گل، عظیم اللہ ولد عبد الروف اور عبد الروف ولد نوشیروان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔