51

وزیراعظم عمران خان چین کی بین الاقوامی نمائش پر مدعو

پشاور۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چین کی بین الاقوامی نمائش پر مدعو کیا ہے۔ پاکستان اس کانفرنس کا مہمان خصوصی ہے۔ جس میں "Belt and Road initial time" کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔یہ نمائش دنیا بھر کے صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کے فروغ اور چینی مارکیٹ تک رسائی کا موقع فراہم کرے گی۔ اس نمائش کے لئے 150,000 سے زائد خریدار رجسٹریشن کروچکے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان بڑی کارپوریشن کے CEO's سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیں گے۔SEZS کا بنانا مرکزی CPEC معاہدے کا حصہ ہے اور وزیراعظم کے دورہ کے دوران دستخط کئے جانے والے انڈسٹریل فریم ورک کا حصہ بن جائے گا۔ پاکستان اور چائنہ پورے پاکستان میں کئی SEZ's کے قیام پر اتفاق کرچکے ہیں۔

رشکئی تمام مجوزہ SEZ's میں ترجیحی بنیادوں پر اپنے قیام کے کئی مراحل طے کرچکا ہے ۔ KPEZDMC اور CRBC کے درمیان ہزار (1000) ایکڑ پر SEZ کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ 

امید ہے کہ یہ پراجیکٹ BOI سے جلد SEZ کی حیثیت حاصل کریگا۔KEZDMC کے CEO سید احمد خان کا یہ کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اکنامک زون کا یہ عزم ہے کہ وہ ایسے منصوبے بنائے جو کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو اصل معنوں میں بدل کر رکھ دیگا۔KEZDMC ترجیحی بنیادوں پر رشکئی اکنامک زون کو شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ ہزاروں نوکریاں فراہم ہوں اور صوبے میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو۔