79

خیبرپختونخواحکومت نے فنانس بل ایوان میں پیش کردیا

پشاور۔ خیبرپختونخواحکومت نے ٹیکسزکے لئے 15ارب روپے کاہدف مقرر کررکھاہے جس میں مختلف شعبوں سے خدمات کے بدلے ٹیکسزکی وصولی کی جائے گی ڈاکٹروں،وکیلوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے کام کرنے والوں کے ساتھ بیوٹی پارلرزاورموٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مکینک بھی اب ٹیکس کی ادائیگی کرینگے ۔

صوبائی حکومت نے بجٹ اجلاس کے دوران فنانس بل بھی پیش کردیا جس کے تحت تقریبات کاانعقاد کرنے والے کنٹینرٹرمینل،انٹرٹینمنٹ سروسز ،ٹریننگ سنٹرزاوردیگر76سے زائدشعبہ جات ٹیکسوں کی ادائیگی کرینگے ۔ سٹی سکن،ایم آرآئی ،میڈیکل لیبارٹریوں سے بھی اب ٹیکسوں کی وصولی ہوگی سپورٹس جیم،فٹنس کلب اور کنٹریکٹربھی ٹیکس کے زمرے میں لایاگیاہے ان ٹیکسوں کی وصولی خیبرپختونخوا یونیواتھارٹی کے ذریعے کی جائے گی ۔