35

ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کی جھلک

اسلام آباد ۔ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کی جھلک دیکھنے میں آئی۔این اے60 راول پنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ گجرات این اے 69 میں پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی میدان میں آئے ،اسی طرح این اے 35 بنوں میں اکرم درانی کے بیٹے زاہد درانی ایم ایم اے کے امیدوار جبکہ پی کے98سے پی ٹی آئی کے شہید اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے نے الیکشن لڑ ا۔

پی کے 78سے شہید ہارون بلور کی بیوہ ثمر ہارون اے این پی کی امیدوار جبکہ نوشہرہ کے ایک حلقے میں پرویز خٹک کے بیٹے اور ایک حلقے میں بھائی پی ٹی آئی کے امیدوار بنے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عاقب اللہ پی کے44 صوابی سے امیدوار جبکہ پی کے 97 ڈی آئی خان سے علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور میدان میں اترے ۔