75

پشاور میں کلین اینڈ گرین مہم کیلئے انتظامات تیز

پشاور۔پشاور پولیس نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے منظم کاروائی کا فیصلہ کیا ہے
اس ضمن میں پہلے مرحلے کے دوران پشاور ٹریفک پولیس شہر کو فضائی آلودگی اور شور سے بچانے کی خاطر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلائے گی اس دوران ڈرائیورز کو اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں خصوصی مہم کے بعد ایسی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں گی

اس دوران ڈرائیور کو رضاکارانہ طور پر ایسی گاڑیاں جو زیادہ دھواں چھوڑتی ہوں کی مرمت وغیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پریشر ہارن سے بھی اجتناب کرنے کی درخواست کی جائے گی سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کے مطابق خصوصی آگاہی مہم کے بعد ایسی گاڑیاں استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں ایس پی ٹریفک ریاض خان کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے جو کل سے خصوصی آگاہی مہم شروع کرے گی س

ی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے جس کی کمی کے لئے پشاور پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے جبکہ انہوں عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے آنے والی نسل کے لئے آلودگی اور پریشر ہارن سے اجتناب کریں۔