140

پشاور سے ایک اور آئس فروش گرفتار

پشاور۔پشاور پولیس نے اندرون شہر آئس اور چرس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے گزشتہ روز ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر اندرون شہر میں آئس اور دوسرے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم سجاد ولد شیر زمان سکنہ بشیر آباد کو کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 گرام آئس اور 1250 گرام چرس برآمد کر لی دوسری کاروائی میں گلبہار پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان محمد عاطف ولد حنیف خان سکنہ نوتھیہ اور نوید احمد ولد فیض احمد سکنہ سربلند پورہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ کارتوس اور خالی خول برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا۔