40

پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کا الیکشن میں حق رائے دہی کا استعمال

 اسلام آباد: ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے بھی انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں جن پر 370 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا۔ 35 حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانیوں نے انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انٹرنیٹ ووٹنگ کے لئے ووٹرز کو پہلے ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے ای میل کے ذریعے  پاس کوڈز جاری کیے گئے تھے جس کے تحت آئی ووٹرز نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گھر بیٹھے ووٹ کاسٹ کیا۔