59

(ن)لیگ میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے ٗفواد چوہدری

لاہور۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ میں قومی و صوبائی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے بس ہم ہی لحاظ کررہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گھر لوٹنے والے ڈاکوں کو نہیں چھوڑیں گے، (ن)لیگ کو شفاف الیکشن لڑنے کی عادت نہیں۔

اس لیے ان کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نہ صرف تمام چھوڑی ہوئی نشستیں جیتے گی بلکہ دوسری نشستیں بھی جیتیں گے کیونکہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا مستقبل مخدوش ہے اور (ن)لیگ توڑ پھوڑ کا شکار ہے اسے اب نئی قیادت تلاش کرنی چاہیے جب کہ (ن)لیگ میں قومی و صوبائی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، ہم ہی لحاظ کررہے ہیں۔پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے سوال میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو کہتے تھے شوکت خانم نہیں بن سکتا وہ بن گیا، سب کہتے تھے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا وہ بھی بن گئے۔

اب پچاس لاکھ گھر بھی بنیں گے۔بیوروکریسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت میں ہیں، سب لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں اس لیے ان کا احترام ضروری ہے، ہمارے لوگ بہت محترم ہیں بیوروکریسی کو ان کی باتیں ماننا ہوں گی۔ فواد چودھری نے کہا 8 ارب ڈالر رواں سال واپس کرنے ہیں، قرض کی واپسی کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔ اس سے قبل لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جمہوریت کوملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے، ملک بالکل درست سمت میں جارہاہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کرپٹ لوگوں پرہاتھ ڈالیں توجمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، پرویزمشرف کے دورمیں قرضہ 6 ہزارارب روپے تھا،ملک میں جمہوریت آئی توقرضہ 6سے 28ہزارارب تک پہنچ گیا،انہوں نے کہا کہ بڑوں پرہاتھ ڈالیں توسب برے ہوجاتے ہیں۔فواد چودھری کا کہناتھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان میں ووٹ دینے والے کو بھی پتا ہے کہ پچھلے دس سال نہیں دہرانے ، پاکستان کی مڈل کلاس کسی بھی سوسائٹی کو تبدیل کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایون فیلڈ میں رہنے والوں اور ہسپتال میں پڑے مریض کیلئے بھی قانون ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کے دور میں جعلی بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں،اس وقت 6ہزار ارب روپے بجٹ تھا ،کے پی میں جعلی بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں ،اسفند یار دبئی میں رہتے رہے،اس وقت روز دھماکے ہوا کرتے تھے ،سیاستدانوں پر اعتماد کی کمی ہے ۔

ان کی وجہ سے جوانوں نے گولیاں کھا کر شہادت حاصل کی ۔پاکستان میں لوگوں کوپوچھنے کاحق ہوگاکہ اورنج ٹرین منصوبے میں سریاکس کمپنی کالگا،جب گھر لٹ جاتا ہے تو آپ ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرنے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دیں،بارایسوسی ایشنز کے مقابلے بڑے اعصاب شکن ہوتے ہیں،عاصمہ جہانگیر سے بہت احترام کا رشتہ رہا ۔