201

موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا افغان گروہ گرفتار

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھروں کے سامنے موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے افغان باشندوں سمیت 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 50 کلوگرام چرس 40 کلو گرام افیون برآمد کرلیادوسری جانب سواریوں کے روپ میں شہریوں سے رقم چھیننے والے گروہ کو دھرلیاگیا 

اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے ایس پی طاہر داوڑ ٗ شہزادہ کوکب فاروق اور صاحبزادہ سجاد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ صدر سرکل میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 50کلو گرام چرس اور 40 کلو گرام افیون بر آمد کرکے سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیاادھر پہاڑی پورہ پولیس نے گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 5 سرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلئے گئے دوسری جانب چمکنی پولیس نے سواریوں کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے افغان سرغنہ سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے مسروقہ رقم بر آمد کرلئے ملزمان کے قبضے سے بر آمد کی گئی۔