73

پشاور میں ایڈز کا پہلا طبی مرکزقائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراؤں میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا پہلا طبی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایڈز کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں متعدد خواجہ سراء زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں میں ایڈز اور ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج ومعالجے کی غرض سے ایڈز کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ان کے گھر پر ہی مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی یو ایس ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر ماریا ایلین جی فارف یلیو برومیو نے گزشتہ روز شی میل ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور ایڈز سے دو خواجہ سراؤں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کاا ظہار کیا

انہوں نے پشاور میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام اور مفت علاج کی پیشکش بھی کی اور پشاور میں ٹرانسجینڈرز ٹریٹمنٹ سنٹر کے قیام کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق خواجہ سراؤں کو کٹس مہیا کردی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ 29خواجہ سراؤں کے خون کی سکرینگ ہو گی ۔