65

تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے جاری

پشاور۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)کے نئے ریگولیشنز 2018کے تحت صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 2018-19کے داخلے جاری ہیں۔

کے ایم یو میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرمقرر کی گئی ہے۔طلباء وطالبات کی سہولت اور سیشن بروقت شروع کرنے کی خاطر داخلہ فارم ہفتے اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی وصول کرنے کا بندوبست کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ داخلہ شیڈول کے تحت کے ایم یو میں داخلہ فارموں کی وصولی مورخہ 4 اکتوبر سے جاری ہے جب کہ داخلہ فارم کے ایم یو فیز5حیات آباد پشاور کے مین کیمپس میں صبح9بجے سے شام5بجے تک بغیرکسی وقفے کے سوموار15اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ طلباء وطالبات کی سہولت کی خاطر فارموں کی وصولی کے لیئے ہفتے اور اتوار کے دنوں میں بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ سوموار22اکتوبرکو آویزاں کی جائے گی جسے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.kmu.edu.pkپر بھی دیکھی جا سکے گی۔ ابتدائی میرٹ لسٹ پر اعتراضات منگل23اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ حتمی میرٹ لسٹ جمعرات 25 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔