89

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا رجسٹریشن فارم جاری

اسلام آباد۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا ہے، پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے،پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے،
ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔منصوبے کے تحت اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں گے، حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی اور وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔