99

ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے‘مولانا فضل الرحمن

بنوں ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ براوقت آنے پر جے یو آئی (ف)کے کارکن پاک فوج کے ساتھ ہونگے ٗ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے ٗ حکمران امریکہ اور چین دونوں سے دوستی نہیں نبھا سکتے ٗ عمران خان نے آئی ایم ایف سے قرضہ کیلئے رجوع کرلیا ہے ٗ وزیر اعظم کو خود کشی کر نے سے بچانے کیلئے فورس تشکیل دی جائے ۔

جمعرات کو جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پیغام جمعیت کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا جس کا چور بھی معلوم ہے اب موقع ملا ہے کہ اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کام بیت الخلا ء کی صفائی ہے ٗیہ حکومت چلانے والے نہیں پیٹرول مہنگا کرکے بیت الخلاء صاف کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ پاکستان پر برا وقت آنے پر فوج کیساتھ جمعیت کے کارکن کھڑے ہوں گے لیکن جس کوحکمران بنایا گیا ہے یہ دشمن کے سامنے سر جھکانے والے ہیں اورریاست مدینہ کی بات کرنے والے یہ بتائیں کہ ریاست مدینہ کی بنیاد سود، ناچ گانے، بے حیائی پر قائم تھی؟ ۔انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی مشکلات اور غلط فیصلوں کے نتیجے میں دو سو فیصد مہنگائی آئی، خارجہ پالیسی ناکام، امریکہ اور نہ ہی چین سے دوستی نبھا سکتے ہیں ۔