57

عوام بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں‘چیف جسٹس

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں منرل واٹر بیچنے سے متعلق کی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منرل واٹر کمپنیوں نے لاہور اور شیخوپورہ کو سکھا دیا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں ،جنہوں نے ہماری زمینیں بنجر کیں اور پیسے بھی نہیں دیتے انکے پانی کا استعمال بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہناتھا کہ کمپنیوں کی اکثریت غیر معیاری پانی بیچ رہی ہے اور اربوں گیلن پانی لیا گیا لیکن لاکھوں روپے بھی نہیں دیے گئے،پانی بیچنے والی کوئی کمپنی پیسے نہیں دے رہی۔جمعرات کو کیس کی سما عت کے دوران اعتزاز احسن نے عدالت عظمیٰ میں پانی کی صفائی سے متعلق رپورٹ پڑھ کر سنائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ انڈس ساگا تو نہیں پڑھ رہے۔‘‘ 

منرل واٹر کمپنی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ زیرزمین پانی نکالنے،صاف کرنے ،مارکیٹ کرنے پر اخراجات ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ایسا کرتے ہیں آپ کی ٹربائنیں بند کرا دیتے ہیں،کمپنی سے کہتے ہیں نلکے کا پانی دے۔چیف جسٹس اعتزاز احسن آپ نے تو صرف بتایا تھا کہ کتنے پیسے ادا کررہے ہیں، ان کمپنیوں نے زیر زمین پانی سکھا دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا یہ کمپنیا ں اربوں روپے کمار ہی ہیں ، کمیونٹی کو واپس کیوں نہیں کرتے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ ایک روپے کا پانی لے کر باون روپے میں بیچتے ہیں ،لاہور میں زیر زمین پانی چار سو فٹ تک پہنچ گیا ہے