62

بے نام اکاؤنٹس کے مالکان پر بیرون ملک جانے کی پابندی

پشاور۔صوبے بھر میں 45بے نام اکاونٹس کے ٹرانزیکشن میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خیبر پختونخوا سے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی ٹیموں نے بینک ملازمین کو بھی بیان قلمبند کرنے کے لئے بھی طلب کر لیا ہے پشاورکی ایک بینک سٹاف کی جانب سے بیان قلمبند کیاگیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ملازمین کومرحلہ وار طور پر بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا جا رہا ہے بے نام اکاونٹس کی رپورٹس فراہم نہ کرنے والے بینک ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں بھی بے نام اکاونٹس کی تفصیلات اکھٹی کی گئی ہے جو کہ مجموعی طور پر 45سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کادائرہ مزید وسیع کردیاگیا ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک ملازمین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد بعض افراد کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں ۔