77

پشاور ائر پورٹ پر بے ہنگم رش کا خاتمہ

پشاور ۔ سول ایویشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل(ایئرپورٹ سروسز)سیدعامرمحبوب نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پرنوتعمیرشدہ ڈراپ لین کاباضابطہ طورپرافتتاح کیا۔اس موقع پرایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی،سول ایویشن اتھارٹی کے دیگرحکام ،ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اورمختلف ایئرلائنزکے حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔سیدعامرمحبوب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوتعمیرشدہ ڈراپ لین کی سہولت سے مسافروں انکے ساتھ آنے والے مہمانوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی جس سے ایئرپورٹ پربے ہنگم رش کاخاتمہ ہوجائیگا۔ا

نہوں نے کہاکہ اس بات کااعادہ کیاکہ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیرشدہ بین الاقوامی ایرائیول(آمد)بہت جلد مسافروں کیلئے کھول دیاجائیگا۔ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل نے ایئرپورٹ میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹرکوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی منصوبہ اپنے مقررہ وقت پربین الاقوامی معیارکے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ مسافروں کوکسی دقت کاسامنانہ ہو۔

انہوں نے مزیدکہاکہ باچاخان ایئرپورٹ پرگاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ایک کثیرالمنزلہ پارکنگ تعمیرکیاجائیگاجس سے ایئرپورٹ میں کارپارکنگ کانہ صرف مسئلہ حل ہوجائیگابلکہ مسافروں اورانکے ساتھ آنے والوں کوایک بہترین کارپارکنگ کی سہولت بھی میسرہوگی۔بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل عامرمحبوب نے26جون2018کوPAF-F7طیارے کوجس میں رن وے پرلینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی کوجائے حادثہ پربروقت پہنچنے اورآگ بجانے پرسول ایویشن اتھارٹی کے فائرفائیٹرجوانوں کوخراج تحسین پیش کی اوران میں تعریفی اسنادتقسیم کیں۔