70

شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر بھی تحقیقات شروع

لاہور قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

انہیں اگلے روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی پوچھ گچھ کی جس کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔