پشاور۔پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انفلوائنزہ وائرس یعنی برڈ فلو کیخطرات منڈلانے لگے۔ محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔انفلوائنزہ وائرس کا ایچ ون ٗ این ون اور ایچ فائیو ،این ون وائرس پھیلنے کااندیشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ جوپرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوتاہے ۔
اس وائرس کو برڈ فلو کینام سے جاناجاتاہے ٗپنجاب میں متاثرہ افراد سامنے آنے کے بعدخیبرپختونخوا میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو مرغیوں کی بڑی سپلائی پنجاب سے ہوتی ہے ٗفارمی مرغی اس وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بنتی ہے ٗاس وائرس کے پرندوں پر کوئی ظاہری علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔لائیواسٹاک حکام کاکہناہے کہ پولٹری سے وابستہ افراد احتیاط کرکے ہی اس وائرس سے بچ سکتے ہیں جبکہ گھروں میں مرغیاں پالنے والے بھی ضروری ٹیسٹ کروائیں۔
253