54

پاک چین دوستی ہر دور کی آزمائش پر پورا اتری ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر دور کی آزمائش پر پورا اتری، سی پیک کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے، چین کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنانا اور خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، چوہدری فواد حسین، مخدوم خسروبختیار، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور عمر ایوب نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار نے سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر دور کی آزمائش پر پورا اتری، چین کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنانا خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دورہ چین سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہو گی، سی پیک کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سدابہار پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔