53

دیامربھاشاڈیم کی حد بندی ‘خیبرپختونخو ا حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم کی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کے معاملے میں اراضی کی حد بندی کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلئے۔

پیر کو سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اراضی کی حد بندی کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلئے۔ ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے بتایا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی آئینی حدود میں نہیں ڈیم کی رائلٹی کا ایشو بھی بن رہا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی ایک ٹربائن خیبرپختونخوا میں آتی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا اس مسئلے کا فیصلہ کون کرے گا۔ ایڈووکیٹ جنرل گگت بلتستان ین بتایا ہمیں وقت دے دیں جواب جمع کرادیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا گلگت بلتستان پر پاکستان کا حق ہے گلگت بلتستان رائلٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتا ہے۔