54

توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے ٗمولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ۔متحدہ مجلس عمل پاکستان کے زیر اہتمام قومی مشاورتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت ٗ توہین رسالت کے قانون سے متعلق کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے ۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے زیر اہتمام قومی مشاورتی کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے متفقہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ ختم نبوت ٗتوہین رسالت کے قانون سے متعلق اتفاق رائے ہے کہ کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے ۔ 

مولانا فضل الرحمن نے اعلامیہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہاکہ اتحاد مدارس دینیہ نے جو 20 نکات پیش کیے گئے ہیں اس کی تائید کرتے ہیں ٗان مطالبات کی 1 ماہ تک انتظار کیا جائے گا بصورت دیگر اپنا اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا ۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات مسترد، استصواب رائے کا حق دیا جائے ٗبھارتی دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، روس کے ساتھ چار سو میزائل خریدنے کے معاہدے کو بھی مسترد کرتے ہیں ٗکشمیری عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ انتخابی دھاندلیوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی بجائے کمیشن بنایا جائے ٹی او آرز طے کئے جائیں۔