115

پشاور میں موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے2 رکنی موبائل سنیچر گروہ کو گرفتار کرے کئی موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد کرلیا پشاورپولیس ترجمان محمد الیاس کے مطابق محمد یاسرنامی شخص سے گلبرگ میں نامعلوم مسلح ملزمان موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ڈی ایس پی کینٹ کما ل حسین خان ،ڈی ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن ارشد خان ،ایس ایچ او گلبرگ تیمور سلیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے دو ملزمان حارث ولد اسلام گل سکنہ ابوبکر کالونی اور محمد بلال ولد حید رگل سکنہ لنڈی ارباب کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔