117

بلاک شناختی کارڈ کامعاملہ وزیراعظم کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پشاور۔ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا اور پشاور میں لاکھوں پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ وزیر اعظم ، وزیر مملکت اور چےئرمین نادرا کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی متحرک ہوگئے ہیں۔ وہ جلد ہی اس معاملہ کے پہلے مرحلے میں چےئر مین نادرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔

بعدازا ں وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کر کے معاملہ کے فوری حل کا مطالبہ کریں گے۔ اس حوالے سے حاجی شوکت علی کا کہنا ہے کہ بلاک شناختی کارڈز کی وجہ سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پشاور کے بھی ہزاروں باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے کیو نکہ شناختی کارڈز نہ ہونے سے ان کے پاسپورٹ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں وفاقی حکومت نے اس سلسلہ میں غفلت اور پختون دشمنی پر مبنی رویہ اختیار کئے رکھا جس نے پختونوں کے احساس محرومی کا بڑھا دیا مگر اب پی ٹی آئی کی حکومت نا انصافی اور زیادتی کا یہ سلسلہ بند کر دے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر نادرا احکام نے اپنا یہ رویہ نہ بدلہ اور اس کو فی الفور حل نہ کیا تو ان کے اس رویہ پر وزیر اعظم عمران خان سے بات کی جائے گی انہوں نے تمام تعمیراتی اداروں کو بھی ہدایات جاری کئیں کہ وہ میٹریل کا درست استعمال کریں۔ کیو نکہ یہ عوام کے خون و پیسنے کی کمائی ہے۔ جو ان ہی کو سہولیات دینے کے لئے خرچ کی جا رہی ہے۔