96

مشاورت کے بعد فاٹا اصلاحات کا فیصلہ کیا جائے گا، شاہ فرمان

پشاور۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قانونی طور پر قبائلی علاقہ جات خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، مشاورت کے بعد فاٹا اصلاحات کا فیصلہ کیا جائے گا،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اورافغان حکومت کا قبائلیوں کو بغیر پاسپورٹ کی ملک میں داخلہ اچھی بات ہے ۔گورنر ہا ؤ س پشاور عوام کے لیئے کھولے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع کے وسائل قبائلیوں کیلئے استعمال ہوں۔

بہت جلد بلدیاتی اور صوبائی اسمبلی کیلئے قبائلی اضلاع میں انتخابات کرائیں گے، قبائلی اضلاع کی مراعات میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور جوانوں کی مرضی سے انضمام پر کام کرنا چاہتے ہیں جرگہ سسٹم میں قبائلی مشران اور جوان بھی شامل ہوں گے۔

جرگہ سسٹم ہی سے ڈی آر سی بنایا گیا جس کی وجہ سے بہت کیسز عدالت جانے سے قبل ختم ہوجاتے ہیں۔ مشاورت کے بعد فاٹا اصلاحات کا فیصلہ کیا جائے گاپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اورافغان حکومت کا قبائلیوں کو بغیر پاسپورٹ کی ملک میں داخلہ اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے شہری ہر قسم کے شناخت کے بعد آئیں جائیں۔