58

خیبرپختونخوا میں تین نئے عجائب گھروں کی تعمیر

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا میں تین نئے عجائب گھروں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بات محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان محمد آصف رضا نے ریڈیو پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجائب گھر 6 کروڑ روپے کی لاگت سے ایبٹ آباد، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت نے صوبے کے ہرضلع میں کم ازکم ایک عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا ہے جو متعلقہ ضلع کی ثقافت اورتاریخی پس منظر کو اجاگر کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ محمد آصف رضا نے بتایا کہ صوبے میں پہلے سے موجود 16 عجائب گھروں کی تزئین آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔