72

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کام شروع کردے گا۔ ترجمان کے مطابق قونصل خانہ افغان حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد کھولا جارہا ہے جہاں کل سے ویزا آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق جلال آباد اور اس کے اطراف رہنے والے کل سے ویزے کے لیے قونصل خانہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلال آباد کا قونصل خانہ 30 اگست 2018 کو بند کیا گیا تھا۔

Dr Mohammad Faisal@DrMFaisal

Pakistan’s Consulate General in Jalalabad which was closed on 30th August 2018 will resume its visa operations, after assurances by the Afghan government that all necessary and required security will be provided to the Consulate Generalz 1/2

12:45 PM - Oct 7, 2018

Twitter Ads info and privacy

یاد رہے کہ  حکومت پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

31 اگست کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ ننگر ہار کے گورنر کی پاکستانی قونصل خانہ کے امور میں مداخلت قابل افسوس ہے۔