62

احتساب کمیشن ختم ‘بدعنوان عناصر کی گرفتاریاں التواء کا شکار

پشاور ۔صوبائی کرنے کے باعث مبینہ کرپشن میں ملوث مزید افسران اور ملازمین کی گرفتاریاں روک دی گئی ہیں نیب کو مقدمات کی فراہمی کے بارے میں چیئر مین نیب کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

نیب حکام او رصوبائی احتساب کمیشن کے اعلیٰ حکام کو مقدمات کی منتقلی کے حوالے سے آج اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو گا جس میں مقدمات کے نیب میں منتقلی کی منظوری ممکنہ طور پر دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے احتساب کمیشن کے بعض کیسز سے منتقلی کا جائزہ لے رہی ہیں اور منتقلی کے باقاعدہ منظوری ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دی جائیگی جبکہ صوبائی احتساب کمیشن کو ختم کرنے کے باعث جن ملازمین اور افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کی جا چکی ہے۔

ان کی گرفتاری بھی عارضی طور پر روک دی ہے کیونکہ مقدمات کی منتقلی اس ضمن میں ہو رہی ہے اور جب تک مقدمات کی منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک گرفتاری نہیں کی جائیگی تاہم صوبائی احتساب کمیشن کے حکام نے اس سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔