پشاور۔پشاورکی مقامی عدالت نے فیس بک جعلی اکاونٹ سے اپنی سہیلی کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ کو جیل بھجوادیاہے ملزمہ نے عدالت میں پیش ہوکراقبال جرم سے انکارکردیاہے۔
ملزمہ دوہنیہ پرویزمسیح کو جمعرات کے روز پشاورکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیاگیااس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ ملزمہ پرالزام ہے کہ اس نے فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ اپنی سہیلی کوبلیک میل کیاتھاعدالت نے ملزمہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔