43

پشاور میں بھی بے نامی اکاؤنٹ کا کھوج لگا لیا گیا

پشاور۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے کراچی کے بعد پشاورمیں بھی بے نامی اکاونٹ کا کھوج لگا لیامال روڈ پر واقع گھرپر چھاپہ مارکر بینک اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کی رسیدیں و دیگر اہم دستاویزات برآمد کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پہلے سے ہی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کراچی میں مشتبہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا رہی ہے اس حوالے سے ایف آئی اے نے پشاور میں بھی ایک بے نامی اکاونٹ کا سراغ لگا لیا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز مال روڈ پر واقع پانچ نمبر گھر پر چھاپہ ماراگیا جہاں سے مختلف بینکوں میں مشتبہ اکاؤنٹس سے غیر قانونی طریقوں سے اربوں روپے کی منتقلی کی رسیدیں ، چیک اور دیگر اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق رقوم کی منتقلی ملک میں مختلف لوگوں اور کاروباری کمپنیوں کو کی گئی ہے ابتدائی تفصیلات کے مطابق حاجی خان نامی شخص عرف ورکوٹے حاجی کے بیٹوں فیصل اوراسماعیل ان مشتبہ اکاؤنٹس کے حقیقی مالکان ہیں ۔