43

پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال

گلگت ۔ پاک چین سرحد کھول دی گئی ،دونوں دوست ملکوں میں تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، جمعرات کے روز پاک چین سرحد کو تین روز تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

سرحد کو چین میں قومی دن کی چھٹیوں کے باعث چینی حکام کی درخواست پر یکم سے تین اکتوبر تک بند کیا گیا تھا جمعرات کے روز باڈر کھلتے ہی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں شروع ہوگئی اور دونوں جانب سے آمد و رفت بحال ہوگئی ،پاک چین سرحد سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پر خنجراب ٹاپ پر واقع ہے۔