63

ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری

کراچی۔ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کے لئے خوشخبری، نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔بچت سکیموں کی شرح منافع میں اعشاریہ 90 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نشینل شیونگ کا ادارہ اکتوبر کے آخری میں سمری تیار کر لے گا جو بعد میں وزارت خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔ بچت سکیموں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔اس وقت ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 9.5 فیصد، پینشنزز اور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9.12 فیصد، سپیشل سیونگ سکیم کا شرح منافع 7.6 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 7.6 فیصد اور سیونگ اکاونٹس کا شرح منافع 6 فیصد ہے۔

2018 میں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 1.51 فیصد تک بڑھا گیا پینشنز اور بہبود سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں 1.8 فیصد، سپیشل سیونگ سکیم کی شرح منافع 1.6 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں 2.24 فیصد اضافہ ہوا۔