48

قیام امن کیلئے ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے ‘ اسد قیصر

اسلام آباد۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہما ری سکیورٹی فورسسز کے جوانو ں نے بے مثال قر بانیا ں پیش کی ہی،امن و اما ن کے قیا م اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و خو شحالی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوکما نڈنٹ فر نٹئیر کا نسٹیبلری معظم جا ہ انصاری کی ملا قات کے دوران کیا ۔

ملا قات میں خیبر پختو نخواہ میں امن اما ن کی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ میں امن اما ن کے قیا م اور دہشتگردی کی کاروائیو ں پر قابو پا نے میں فر نٹئیر کا نسٹیبلری کا کر دار قا بل ستائش ہے ، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہما ری سکیورٹی فورسسز کے جوانو ں نے بے مثال قر بانیا ں پیش کی ہیں امن و اما ن کے قیا م اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و خو شحالی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

ملک کو در پیش چیلنجو ں پر قا بو پا نے اور اندرو نی و بیرونی خطر ات سے نمٹنے کے لیے سب کو ملکر کا م کر نا ہو گا، اسد قیصرنے کہا کہ ملک میں امن واما ن کا قیا م مو جو د ہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سکیو رٹی فورسسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اس موقع پرکمانڈ نٹ فر نٹیئر کا نسٹیبلری معظم جا ہ انصاری کی خیبر پختو نخواہ سمیت بلک بھرمیں سکیو رٹی اور امن و اما ن سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو بر یفنگ دی ۔

معظم جاہ کا کہناتھا کہ فر نٹیئر کا نسٹیبلری ملک میں امن واما ن کے قیا م اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کسی قر بانی سے در یغ نہیں کر ے گی،فر نٹیئر کا نسٹیبلری کسی بھی ہنگا می صو ر تحال پر قا بو پا نے کے لیے ہمہ وقت تیا ر ہے ۔