40

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم

پشاور۔خیبر پختونخوا موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور اقدامات کرنے کے لیے صوبائی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا گرین گروتھ سٹریٹیجی کے نام سے مہم چلانے کی غرض سے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبائی وزیرجنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات، ٹاسک فورس کے چئیر مین ہوں گے۔

جبکہ اس کے ممبران میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ جنگلات اور ماحولیات کے شعبوں میں کام کرنے والے بین الاقومی اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹاسک فورس خیبر پختونخوا گرین گروتھ سٹریٹیجی کے اہداف کے حصول، گرین سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی سطح پر ماحولیات کے حوالے سے موجود وسائل کے حصول کے لئے تجاویز مرتب کرے گا۔

ٹاسک فورس کے اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر ہوں گے جس میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئر مین سمیت ٹاسک فورس 19اراکین کی پرمشتمل ہوگی