108

عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا ہو گا‘ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آبا۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی ‘جس میں سیاسی معاملات‘منی بجٹ کی منظوری اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹرر ہاوس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ملاقات کی‘جس میں سیاسی معاملات‘منی بجٹ کی منظوری‘معاشی صورتحال سمیت سعودی وفد کیساتھ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے وزیراعظم کو سعودی وفد سے مذاکرات پر بریفنگ دی‘جس پر وزیراعظم عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمیں ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے‘عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن شوکت حسین کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں‘ملکی ترقی کیلئے معاشی پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی‘ایف بی آر کو ٹیکسٍ نادہندگان کیخلاف کاروائی کیلئے تمام اختیار ت فراہم کر دیئے ہیں ‘جسکا مثبت نتیجہ برآمد ہو گا