52

فاٹا انضمام کے بعد اختیارات خیبر پختو نخوا حکومت کو منتقل

اسلام آباد ۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے، کرپشن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی اور اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا، فاٹا میں مقامی حکومتوں کا نظام لایا جارہا ہے قبائلی علاقہ جات میں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں کے آغاز کیا جائے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقہ جات کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کرپشن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

گورنر نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کے بعد مقامی حکومتوں کا نظام لایا جارہا ہے قومی مشاورت سے آگے بڑھیں گے اور قبائلی علاقہ جات سمیت تمام علاقوں کے مکینوں کا تحفظ کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں شاہ فرمان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کیا جا رہا ہے۔