157

پشاور میں غیر ت کے نام پر قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیرت کے نام پر گھر کے اندر جوانسال بہن کو آشنا سمیت قتل کرنے میں ملوث بھائی اور اس کے چچا زاد کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی صدرڈویژن صاحبزادہ سجاد نے ڈی ایس پی گران اللہ اورایس ایچ او بڈھ بیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ ہفتے تھانہ بڈھ بیر کو اطلاع ملی تھی کہ شیخان کے علاقہ میں ایک 14 سالہ لڑکی اور24 سالہ لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان میں موجود لڑکی اور لڑکے کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دیامقتولہ کی شناخت مسماۃ ذکیہ دختر سید علی سکنہ اکاخیل باڑہ حال میرہ شیخان جبکہ مقتول کی شناخت اظہر الدین ولد سحر گل سکنہ لنڈی کوتل ذخہ خیل حال میرہ شیخان کے نام سے ہوئی جس کو مقتولہ کے بھائی جہانگیر اوراس کے چچا زادبھائی رضوان نے قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی دوسری جانب سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے غیرت کے نام پر نوعمر لڑکی اور نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھاپولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر لیا جبکہ گزشتہ روز ایک کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان جہانگیر ولد سید علی اور رضوان ولد فاروق ساکنان اکا خیل میرہ شیخان کو گرفتار کر لیا۔