95

کینسر کے باعث رواں برس ایک کروڑ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کینسر 2018 میں ایک کروڑ افراد کی جانیں لے لے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر علاج اور ابتداء ہی میں جان لیوا مرض کی تشخیص کے باوجود کینسر کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں دنیا بھر میں کینسر کے ایک کروڑ 81 لاکھ نئے کیسز کے ساتھ 90 لاکھ 60 ہزار اموات کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

آئی اے آر سی کی چھ سال قبل پیش کی گئی جائزہ رپورٹ میں ایک کروڑ 41 لاکھ نئے کیسز اور 80 لاکھ 20 ہزار اموات کا اندازہ لگایا گیا تھا جو اس رپورٹ سے کہیں زیادہ نکلے۔

آبادی اور لوگوں کی عمریں کی عمریں بڑھنے کے ساتھ ساتھ کینسر کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ترقی پزیز ممالک میں لوگوں کی جانب سے غیر صحتمندانہ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح کا خطرے سے بھرپور لائف اسٹائل اپنانا بھی اس میں اضافے کی وجہ ہے۔

آئی اے آر سی کے مطابق لوگوں کی ایکسرسائز کیلئے حوصلہ افزائی کرنا، سگریٹ چھڑوانا اور صحت مندانہ غذا کے استعمال سے کچھ لوگوں میں کینسر کی کچھ اقسام میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی اے آر سی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وائلڈ کا کہنا ہے کہ نئی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر کینسر کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک مرد اور ہر چھ میں سے ایک عورت کو زندگی میں کینسر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیسر 21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔