اسلام آباد۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پرلڑکیوں کو چھیڑنے کے جرم میں ملزم کو6 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔بدھ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج طاہرمحمود نے سوشل میڈیا پرلڑکی کو چھیڑنے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پرلڑکیوں کو چھیڑنے کے جرم میں ملزم عامرشمس کو 6 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم عامر شمس پرلڑکیوں کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عامر شمس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا۔