76

پشاور سے آئس کا ایک اور گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے پشاور یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی ادارو ں کے آس پاس آئس و دیگر منشیات فروخت کرنیوالے ایک اور گروہ کو گرفتار کرکے بھاری مقدا ر میں منشیات برآمد کرلی۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر آئس اور دیگر منشیات فروشوں کیخلاف جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں اے ایس پی ٹاؤن خان زیب اور ایس ایچ او ٹاؤن احمد اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے پشاور یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے ارد گرد مشکوک افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے تین رکنی گروہ نعمت ولد حاتی جان سکنہ غنڈہ جمرود، ظاہر شاہ ولد حضرت شاہ اور موٹر کار کے ذریعے آئس فراہم کرنے والے ملزم نصیب خان ولد عبدالروف سکنہ جمرود کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر888 گرام آئس، 6 کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ہے۔