پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے محرم الحرام سے قبل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ مشترکہ کاروائیاں کرکے متعددجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے۔
سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پرصوبائی دارلحکومت پشاور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں شہر کے نواحی علاقے پشتخرہ، نودیہہ پایان اورپشاور ائر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ تھانہ چمکنی کے حدود میں بھی خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکیاگیا جس میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض، ایس پی رورل طاہر خان داوڑ،اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم کھرل ،ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف جان سمیت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران درجنوں مشکوک افراد کوحراست میں لے کر چھان بین کرنے پر کل 80 افراد کو مختلف جرائم میں ملوث پا کر ان کے خلاف مقدمات کئے جن کے قبضے سے 1کلاشنکوف،17 پستول ، شارٹ گن 3،1 بندوق، 3 رائفل اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بھی بر آ مد کر لئے گئے ہیں اسی طرح آپریشن کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ملزمان سے 5 کلو گرام چرس بھی بر آمد کر لی گئی ہے 19 غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کیخلاف کاروائی کی گئی۔