35

گھروں کی تعمیر ٗ منصوبے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر سے عوامی مسائل حل ہوں گے، گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بین الاقوامی ماڈلز کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں یعقوب اظہار، نجیب ہارون، ارشد داد اور سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے شرکت کی۔ 

سیکرٹری قانون عبدالشکور پراچہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم لاگت والے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے، گھروں کی تعمیر سے عوامی مسائل حل ہوں گے، گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کچی آبادی کے رہائشیوں کو متاثر کئے بغیر سہولیات کیلئے منصوبہ سازی ہو گی، بین الاقوامی ماڈلز کو مدنظررکھتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سربراہی میں کمیٹی جامع منصوبہ سازی کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیراعظم کرے گی۔