135

خیبر پختونخوا میں بھی شجرکار ی مہم کا آغاز

پشاور۔دوستمبر کو خیبرپختونخوا بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مہم کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور میں دو لاکھ جبکہ دوسرے اضلاع میں ایک ایک لاکھ پودے لگانے عندیہ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے تعاون سے پشاور میں دو لاکھ اکتیس ہزار پودے لگا دیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پشاور نے مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ جنگلات، محکمہ تعلیم ،پولیس ،مال، سوشل ویلفےئر،زراعت آبپاشی، ڈی سی رضا کار فورسمیت دیگر محکمہ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اس مہم میں کثیر تعدار میں شرکت کی۔ 
کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور پریس کلب پشاور کے صدر عالمگیر خان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ۱ پشاور میں پودا لگا یا۔ اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

طلباء و طالبات کی بڑی تعدا د نے سکولوں میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا اور پو دے لگائے جبکہ پندرہ سو سے زائد سکاؤٹس نے بھی عوام کے اس مہم میں حصہ لے کر پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں سمیت آر ایچ سی وڈپگہ، کسٹم چوک اور دیگر مقامات پر پودے لگاکر مہم میں شریک طلباء اور دوسرے افراد کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد کے مطابق ڈی سی آفس میں قائم سمارٹ کنٹرول روم سے شجرکاری مہم کی براہ راست نگرانی کی گئی۔ مہم کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے مہم کی کامیابی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے جوش و خروش کی وجہ سے متوقع ہدف سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر پشاور کے عوام کو مبارک باد پیش کی ۔ کمشنرپشاور ڈویژن شہاب علی شاہ نے گرین پشاور شجرکاری مہم کی تعریف کرتے ہوئے پشاور کے باسیوں پر زور دیا کہ پودوں کی حفاظت اور بہتر نشوونما کا بھی بندوبست کریں۔ ان کے بقول نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لئے دورختوں کی اشد ضرورت ہے جس کو اس طرح کے کامیاب مہم سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کمشنرپشاور کا کہنا تھا کہ پشاور کی خوبصورتی کے لئے جلد صفائی کی بھی ایک مہم شروع کیا جارہا ہے۔ پشاور گرین مہم میں شہریوں کو مفت پودے فراہم کرنے کے لئے پشاورمیں مختلف پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں سے شہریوں نے بڑی مقدار میں پودے حاصل کئے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق گھروں ، سکولوں اور دفاترکے علاوہ ایسے شہریوں جن کے پاس پودے لگانے کے لئے جگہ نہیں تھی ان کی سہولت کے لئے پشاور کے مختلف علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں پر وہ پودے لگا کر اس مہم کا حصہ بن سکتے تھے۔ خواتین کے لئے الگ جگہوں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ اتوار کی چھٹی کے باوجو د شہریوں نے گرین پشاور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مہم کو کامیاب بنایا۔