45

پشاور ‘ ہالینڈ میں گستاخاکوں کی اشاعت کیخلاف شدید احتجاج

پشاور۔پاسبان تنظیم خیبر پختونخواکے زیراہتمام ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہر ین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر ہالینڈ کیخلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت تنظیم کے جنرل سیکر ٹری عبدالرحمن نے کی اس موقع پرسول سوسائٹی کے ایکٹویسٹ رادیش سنگھ ٹونی اور د یگر بھی شر یک تھے۔

مظاہر ین سے خطاب کر تے ہو ئے عبدالرحمن نے کہا کہ ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں سے پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچا یا ہے اس سے پہلے بھی کئی بار پورپی ممالک میں اس طرح واقعات رونما ہو تے ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہودی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کاسلسلہ نہ روکاگیا تو مسلما ن ایک ہو کر ہالینڈ کی فرعونیت کیخلاف ایک نہ ختم ہونے والی سلسلہ شروع ہوگا جو پورپی ممالک کیلئے ایک وباء بن جا ئے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگرمسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس گستاخانہ کام کیخلاف آوازنہ اٹھائی توکل یہودی اوربھی بہت کچھ کرگزریں گے ۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بد ر کر کے اپنے سفا رتکا روں کو واپس بلا ئیں اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیا جا ئے اور ہالینڈ کے مصنوعات اور ددیگرمشروبات پر پابند عائد کیا جا ئے ۔اسی طرح پشاور میں اقلیتی برداری نے ہالینڈ میں شائع گستاخانہ خاکوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی تنظیم سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پشاور میں میسحی برادری کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلاحی تنظیم بریج ارگنائزیشن کے سربراہ شمس نوید نے کہا کہ گستاخا نہ خاکوں سے دُنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں اب بے نقاب ہونی چاہیں تاکہ ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔اُنہوں نے کہا اقلیتی برداری ہر مشکل گھڑی میں مسلمان بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے ۔

پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہائی کورٹ کی حدود میں ہالینڈکی مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایاجائے اس بات کامطالبہ جمعرات کے روز پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیابارکے جنرل سیکرٹری یاسرخٹک کے مطابق اجلاس کی صدارت صدرسیدعبدالفیاض نے کی۔

اجلاس میں کابینہ اورایگزیکٹوارکان نے شرکت کی اجلاس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورامت مسلمہ سے متحدہوکراس کانوٹس لینے کامطالبہ کیاگیااجلاس میں پشاورہائی کورٹ کی حدودمیں ہالینڈ کی بنی مصنوعات کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کرنے کافیصلہ کیاگیااورپشاورہائی کورٹ بارکی کینٹین میں ہالینڈکی تمام کمپنیوں کی مصنوعات کے استعمال پربھی پابندی عائد کردی ۔ 

عالمی مجلس تحفظ نبوت یوسی 3ٹاؤن ون کے زیراہتمام ختم نبوتﷺ کانفرنس سرداراحمدجان کالونی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر مولانااشفاق اللہ مروت نے کی جبکہ مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی ٗ مولانالطیف اللہ حقانی ٗ صوبائی مبلغ مولانا عابدکمال ٗ مولاناقاری محمدعتیق ٗ مولاناپیرسجادسبحانی اوردیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ مسئلہ ختم نبوتﷺ دین اسلام کااہم مسئلہ ہے اوراس کی حفاظت ہرمسلمان کااہم فریضہ ہے اورناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے ہم نے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں پوری امہ متحدہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہالینڈکے سفیرکوفی الفورملک بدرکیاجائے ۔ 

پشاور یونیورسٹی کے ملازمین ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی ناپاک جسارت کے خلاف آج جمعہ 31اگست کو احتجاج کریں گے یونیورسٹی ایمپلائز کلاس تھری‘ کلاس فور اور سینی ٹیشن سٹاف کا صبح 10 بجے ایڈمن بلاک میں مشترکہ احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا جبکہ بعد ازاں نیو اکیڈمک بلاک تک ریلی نکالی جائے گی۔