110

اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔اے ایس ایف نے محمد اعظم نامی مسافر کے سامان کی ٹرالی سے ایک کلو 242 گرام ہیروئن قبضے میں لیکر اسے مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔گوجرانوالہ کا رہائشی محمد اعظم نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 سے دوحا جانے کی کوشش کررہا تھا۔