67

خیبرپختونخوا اسمبلی‘ گستاخانہ خاکوں کے خلاف قراردادمنظور

پشاور۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قراردادجماعت اسلامی کے عنایت اللہ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوان خوااسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور لی گئی ہے۔ قرار داد جماعت اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ نے کی۔

عنایت اللہ نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی زرائع استعمال کئے ہیں تاہم یہ بات اسی حد تک نہیں رکنی چاہئے، گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے، ہالینڈ کے سفارتکار کو بلا کر شدید احتجاج کیا جائے اور ہالینڈ کی تمام مصنوعات پر پاکستان میں پابندی ہونی چاہئے۔